یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے، شیخ رشیدکی اپوزیشن پر پھر تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر اپوزیشن کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ نہ ہم جا رہے ہیں اور نہ آپ اس قابل ہیں کہ آرہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اگر آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو ہم بھی آپ کو ہاتھ میں لیں گے، اگر کوئی ایسی غلطی کی جس کا جمہوری نقصان ہوا تو یہ ان کا نقصان ہو گا۔واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہیں، اپوزیشن اپنا لانگ مارچ آگے پیچھے کر لے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے 25 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر