کراچی میں ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی(نیشنل ٹائمز): شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں اومی کرون ویریئنٹ کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد اومی کرون کو پھیلنے سے روکنا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز جان لیوا وائرس نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی میں ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر