لاہورمیں خاتون ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

لاہور(نیشنل ٹائمز): کاہنہ گجومتہ کے علاقہ میں واقع ایک گھر سے خاتون سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں واقع ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ماں، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، اور چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس اور فرانزک ایک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈاکٹر ناہید مبارک زوجہ سبطین احمد عمر 40/42 سال، تیمور سلطان عمر 20/21سال، ماہ نور فاطمہ عمر 15/16 سال اور جنت فاطمہ عمر 09/10 سال پسران سبطین احمد سے ہوئی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، اور تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر