مری سیاحوں کیلئے کھل گیا، متوقع برفباری کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ کوہسار مری میں آج سے سیاحوں کو داخل ہونے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے جب کہ متوقع برفباری کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او) کے مطابق سیاحوں کو آج سے مری میں داخلے کی مشروط اجازت ہوگی اور یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا، شہر میں تقریباً3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، مری جانے کی اجازت لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی دی جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سیاح ریڈیو اسٹیشن 88.6 اورٹریفک پولیس کےآفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے باخبر رہ سکتے ہیں، برفباری کے دوران مری آنے والےمکینکلی درست گاڑی کا انتخاب کریں۔ترجمان ٹریفک پولیس نے یہ بھی کہا کہ سیاح روڈ پر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے سے گریز کریں۔سی ٹی اور نے احتیاط برتنے اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔اس کے علاوہ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے مری میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر