مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے کیے گئے فنڈز موصول ہوگئے

اسلام آباد ( سن نیوز) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے کیے گئے فنڈز موصول ہوگئے، 1 لاکھ ڈالر کے فنڈ اور پہلی تنخواہ پریانتھا کمارا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل، 10 سال تک تنخواہ بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سیالکوٹ میں قتل کر دیے جانے والے سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ مالی معاونت کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں۔معاون خصوصی کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہل خانہ کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا،ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی ، 10سال تک تنخواہ بیوہ کیاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہیگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں ، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نیپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔ پریانتھاکماراکی موت کے بعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعے پریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی ، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلئے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر