شوکاز نوٹس کا معاملہ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نور عالم کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔جیو نیوز سے گفتگو میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ پرویزخٹک مجھے کس حیثیت میں شوکاز جاری کریں گے؟ پرویز خٹک پارٹی کے چیئرمین نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، بتایا جائے میں نے کہاں پارٹی کے کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی؟نورعالم خان کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور بیروزگاری پربات کرناخلاف ورزی ہے تو میں نےکی ہے اور کرتا رہوں گا، پھر مجھے ایک نہیں 100 بار شوکاز جاری کیے جائیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ میں منتخب نمائندہ ہوں، عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا میری ذمہ داری ہے اور میں یہ ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا۔خیال رہے کہ حکومت پر تنقید کرنے پر پی ٹی آئی نے اپنے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نور عالم خان کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدرپرویز خٹک شوکاز جاری کریں گے۔واضح رہےکہ نور عالم خان نے جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ اور اسمبلی فلور پر سینیئر قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر