سپریم کورٹ کا ہائی کورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹس کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔سپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، سائیکالوجی کی طالبہ کی جگہ پیپر دینے پر طالبعلم ایمل خان کی 3 سالہ نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ایمل خان نے یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، پشاور ہائی کورٹ نے ایمل خان کی نااہلی 3 سال سے کم کرکے ایک سال کی تھی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ایمل خان نے سائیکالوجی کی طالبہ کی جگہ پیپر میں بیٹھنےکی غلطی تسلیم کی۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ قانون اور بنیادی حقوق کےعلاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یونیورسٹیز کے تعلیمی ماہرین طلبا سے متعلق بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، ججز کا کام ذاتی پسند ناپسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ جمہوریت شخصیات سے نہیں بلکہ قانون پر عمل کرنے سے قائم ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر