چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنی چاہئیں وہ نہیں کر رہی، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نےکہا ہےکہ چھوٹی اور عام چیزیں جو حکومت کو کرنی چاہئیں وہ نہیں کر رہی ، عوام مشکل حالات اور مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا لوگوں کو قانونی تعمیرات دینےکی بنیادی ذمہ داریاں حکومت پوری نہیں کررہی ، حکومت کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر عدالتوں پر بوجھ پڑ رہا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ گورننس بہت پیچیدہ اور مشکل ہو چکی ہے، لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔تقریب سے خطاب میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اپنے دھڑے کے ساتھ کھڑے ہونے کی روایت سے میرٹ کا قتل ہوتا ہے، ایک سابق فوجی کو خصوصی عدالت سے سزا ہوئی تو ان کے ادارے نے ٹی وی پر کہا ہم رنجیدہ ہیں، گر کسی مخصوص سیاست دان کے خلاف کیس ہو تو پوری جماعت اس کے دفاع میں کھڑی ہو جاتی ہے، یہ خطرناک رجحان ہے اس کا سدباب نہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر