آرمی چیف اہم میٹنگ میں آنے کے لیے وزیراعظم کو ڈیڑھ گھنٹہ مناتے رہےخورشید شاہ کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نجی ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ایک دفعہ میٹنگ تھی جس میں چیف آف آرمی سٹاف ڈیڑ ھ گھنٹہ لیٹ آئے کیونکہ وہ وزیراعظم عمران خان کو ہمارے ساتھ بیٹھنے کیلئے مناتے رہے ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کہنا تھا کہ ہم ساتھ بیٹھنے کیلئے ڈیڑھ گھنٹہ انتظارکر تے رہے اور بعض انتظار کر کر کے لوگ تو تنگ ہو گئے تھے اور یہ بولنے ہی والے تھے کہ ہم جارہے ہیں اتنے میںآرمی چیف پہنچ گئے لیکن وزیراعظم عمران خان پھر بھی نہ آسکے ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ خود کو بڑا ایماندار کہنے والا فارن فنڈنگ میں بے نقاب ہوگیا ہے،عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس کے بعد مزید سیاست نہیں کرنی چاہیے۔گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا اپنا اور ساتھیوں کا احتساب کرونگا، عمران نیازی نے سات سال تک فارن فنڈنگ کیس کو سپریم کورٹ میں لٹکا رکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ کن لوگوں اور اداروں نے عمران کو فنڈز دیا تھا الیکشن کو اوپن بتانا چاہیے، پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں فارن فنڈز کا احساب دینے کے لیے تیار ہے، منی بجٹ کسی کو خوش کرنے کے لیے لایا جا رہا ہے، منی بجٹ پاکستان کے عوام کو دبانے کے لیے لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مقروض کیا جا رہا ہے، تین سالوں میں حکومت نے 19 ہزار بلین قرض لیا، موجودہ حکومت اور وزیراعظم جرم کررہا ہے۔آرمی چیف اہم میٹنگ میں آنے کے لیے وزیراعظم کو ڈیڑھ گھنٹہ مناتے رہےخورشید شاہ کا حیران کن انکشاف



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر