پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر کچھ رپورٹ خفیہ رکھی جائے: اسکروٹی کمیٹی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے اور عوام کے سامنے نہ لانے کی تجویز دی ہے۔اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رائے ہے کہ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھے جائیں۔رپورٹ میں اسکروٹنی کمیٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعض حصے عوام کے سامنے نہ لائے جائیں۔کمیٹی کی رپورٹ میں 8 والیم شامل نہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے فراہم کردہ بینک اسٹیٹمنٹس اور دستاویزات ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ اس کی رپورٹ کا وہ حصہ جو اسٹیٹ بینک سے حاصل کیا گیا خفیہ رکھا جائے تاکہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات سے متعلق قانون اور رولز کی خلاف ورزی نہ ہو۔اسکروٹینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے حاصل ڈیٹا بھی جانچ پڑتال کے لیے پیش نہیں کیا جائے، ملازمین کی جانچ پڑتال کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ کے حصے خفیہ رکھنے کی تجویز دی ہے، اسکروٹنی کمیٹی نے ایسا کیوں تجویز کیا ہے؟



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر