لاہور، شیخوپورہ میں دھند کے سبب حادثات میں 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) لاہور اور شیخوپورہ کے نواحی علاقوں میں شدید دھند کے باعث 2 حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر مانانوالہ کے قریب پیش آیا، جہاں بس کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گئی، حادثے میں بس ڈرائیور نوید کے علاوہ انتظار اور راشد نامی 2 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو ئے ہیں۔زخمیوں کو شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔دوسرا حادثہ سیالکوٹ موٹروے کےکالا خطائی انٹرچینج پر پیش آیا، جہاں سیالکوٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 28 سالہ حیدر سلطان کو لاہور منتقل کرنے والی ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے میں حیدر سلطان جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر