چیئرمین نیب کا پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام پارلیمانی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب تمام پارلیمانی کمیٹیوں میں پیش ہوں گے کیونکہ وہ معزز پارلیمنٹ کو انتہائی عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔نیب ترجمان نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال پہلے بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور آئندہ جب بھی انہیں پی اے سی یا دیگر پارلیمانی کمیٹیاں طلب کریں گی تو وہ ضرور پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو کسی بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تھی جمعرات 6 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے سی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پیش ہونا تھا مگر وہ شریک نہیں ہوئے تھے۔کمیٹی رکن نورعالم خان کا کہنا تھا کہ ان کیمرہ اجلاس چیئرمین نیب کے کہنے پر طلب کیا گیا تھا، اب اچانک نیب کی جانب سے لیٹر موصول ہوگیا کہ جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی منظوری نہیں دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر