حادثہ کسی دورمیں ہو،ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حسان خاور

لاہو (نیشنل ٹائمز)ر: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ حادثہ کسی بھی دورحکومت میں ہو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔برفباری کی پیشگی اطلاع تھی۔ برفباری اورطوفان سیاحوں کی اموات کا سبب بنے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورنے لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 4 گاڑیوں میں سوارافراد کی اموات ہوئیں۔ مری میں صورتحال افسوسناک ہے۔ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق اب تک 21 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا 2 روز میں5 فٹ برف پڑی تو سیاح گئے۔ باڑیاں روڈ پر 5 فٹ سے زائد برف کے بعد اموات ہوئیں۔برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کا مری جانے کاامکان تھا۔سیاحوں کی تعداد کوبھی مانیٹرکیا جارہا تھا۔ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پراسلام آباد سے مزیدسیاحوں کوجانے سے روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ مری اورمضافات کوآفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے مری میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ خوراک اور پٹرول لیکرجانے والی گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں پھنسے سیاحوں نے اگر ایمرجنسی میں ریسکیو1122 سے رابطہ کیا اورفوری رسپانس نہیں دیا گیا تواس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ ب تک ایسی کوئی اطلاعات نہیں کہ ریسکیو کو ایمرجنسی کال کی گئی ہواور فوری رسپانس نہ دیا گیا۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ ائندہ چند روز تک مری کی طرف نہ جائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر