مری گلیات میں سیاحوں کی دردناک اموات پر شہباز شریف اور بلاول کا اظہار افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مری اور گلیات میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کے باعث بدترین ٹریفک جام میں پھنس کر گاڑیوں میں ہونے والی اموات پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مری اور گلیات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے، یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہےکہ ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں ہے۔شہباز شریف نے سوال کیا کہ جب شہری پھنسے ہوئے ہیں تو انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کیا حق ہے؟ اگرسیاح اتنی بڑی تعداد میں مری جا رہے تھے تو حکومت کو کیوں پتہ نہ چلا؟ انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی؟ پیشگی انتظامات کیوں نہ کیے گئے؟ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچا سکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے؟ جو حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی وہ ملک کے بڑے مسائل سے کیونکر نمٹ سکتی ہے؟مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش سے سانحہ، کئی شہریوں کی اموات، شہر آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذقائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات بھی نہیں ہے، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیر اور ماتحتوں کو ہی برخاست کیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سیاحت میں اضافے کا حکومتی پروپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے: بلاول چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کر رکھ دیامسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ برف میں پھنسے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کر رکھ دیا ہے، حکومت کو کوسنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر