SSGCاسٹیل ملز کی ذیلی کمپنی کوNOC پر تذبذب کا شکار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) پاکستان اسٹیل ملز کی نو قائم شدہ ذیلی ( subsidiary )کمپنی دی اسٹیل کارپوریشن( پرائیویٹ ) لمیٹڈ کو یوٹیلٹی کنکشنز کے لیے این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔اس کی وجہ سے اسٹیل ملز کے احیا کی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے این او سی وزارت صنعت کے حوالے کردیا ہے اور اسے مزید پروسیسنگ کے لیے نجکاری کمیشن کو ارسال کردیا گیا ہے۔قبل ازیں کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے وزارت صنعت و پیداوار کو اس اہم ٹرانزیکشن کی تکمیل اور اسکیم آف ارینجمنٹ ( ایس او اے) کی منظوری کے لیے درکار تمام کارپوریٹ اقدامات کرنے اور ریگولیٹری ضروریات پورا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن یہ ہدایت بھی کی تھی کہ اسٹیل ملز کے احیا کے لیے نجی پارٹیوں سے اظہاردلچسپی ( EOI ) طلب کیے جائیں۔اس ضمن میں حکومت کی توجہ اسٹیل ملز کی نئی ذیلی کمپنی کو یوٹیلٹی کنکشنز کی فراہمی پر مرکوز ہے جو اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری کے لیے بنیادی شرط ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے این او سی جاری کردیا ہے اور کہا ہے کہ واجبات کا معاملہ بعد میں طے کرلیا جائے گا۔تاہم ایس ایس جی سے این او سی دینے کے لیے تیار نہیں ہے اور چاہتی ہے کہ اسٹیل ملز اس کے واجبات کے عوض اپنی زمین اسے ( ایس ایس جی سی کو) الاٹ کردے۔دوسری جانب وزارت بحری امور بھی ایس ایس جی سی پر زور دے رہی ہے کہ وہ اسٹیل ملز سے واجبات کے عوض جو زمین حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اسے نئے ایل این جی ٹرمینلز کے قیام کے لیے استعمال کیا جائے۔ واضح رہے کہ انرگیس اور تعبیر انرجی نامی کمپنیاں ایل این جی ٹرمینلز قائم کررہی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر