دنیا میں سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی کونسی ہے؟ نام سامنے آگیا

نیویارک (نیشنل ٹائمز) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 3کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریبا 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک پہنچے جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 3 کھرب تک پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریبا 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس کےعلاوہ ایپل کی قدر اب دنیا کی10بڑی معیشتوں میں سے برطانیہ، بھارت، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جنوبی کوریاکے گروس ڈومیسٹک پروڈکٹ سے زیادہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں ایک کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو دوکھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر