سینکڑوں مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی، مودی سمیت سب کی خاموشی پر حیران ہوں،جاوید اختر برس پڑے

ممبئی (نیشنل ٹائمز) جاوید اختر اپنے پردادا کو نازیبا کلمات کہنے والے ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑے۔حال ہی میں بھارت میں بلی بائی نامی ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ مچادیا ہے۔ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھارتی خواتین صحافیوں نے آواز اٹھائی بلکہ بالی ووڈ کے نامور سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔تاہم جاوید اختر کو مسلم خواتین کیلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔بلی بائی ایپ کے خلاف ٹوئٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ ان کے پردادا کیلئے بھی لوگ نازیبا کلمات کہہ رہے ہیں۔جاوید اختر نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کیخلاف آواز اٹھائی اسی لمحے سے چند انتہا پسندوں نے میرے عظیم پردادا کو گالیاں دینا شروع کردی ہیں جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونیوالے آزادی پسند جنگجو تھے، ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر