جرمن علاقے زاؤرلینڈ میں مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی بےحرمتی

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) جرمنی کے مغربی علاقے زاؤرلینڈ کے شہر اِیزرلوہن میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی قبرستان کے مسلمانوں کی تدفین کے لیے مخصوص حصے میں تقریباﹰ تیس قبروں کی بےحرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور بہت سے کتبے بھی گرا دیے۔اِیزرلوہن جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں زاؤرلینڈ کے خطے کا ایک ایسا شہر ہے، جس کی آبادی 93 ہزار کے قریب ہے۔ پولیس کے مطابق مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں بےحرمتی کا یہ واقعہ اس شہر کے مرکزی قبرستان کے اس حصے میں پیش آیا، جو مسلمانوں کی تدفین کے لیے مختص ہے۔یورپ کے سب سے بڑے مسلم قبرستانوں میں سے ایک آئندہ ہالینڈ میں ابتدائی چھان بین کے مطابق مسلمانوں کی تقریباﹰ 30 قبروں کی بےحرمتی اور توڑ پھوڑ جمعہ اکتیس دسمبر اور ہفتہ یکم جنوری کے درمیان ممکنہ طور پر شام کے وقت کی گئی۔شہر ہاگن میں وفاقی دفتر استغاثہ کی مقامی شاخ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکام کو اس واقعے کی اطلاع نئے سال کے پہلے دن شام کے وقت ملی اور اس کے بعد سے نامعلوم ملزمان کے خلاف چھان بین جاری ہے۔ ابھی تک اس واقعے کے ذمے دار ملزمان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔جرمنی میں مُردوں کی تدفین، بڑھتا ہوا مسئلہ ابدی نیند میں خللہاگن میں دفتر استغاثہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں نامعلوم ملزمان نے ان قبروں پر روایتی آرائش کے لیے نصب کردہ سامان کے علاوہ وہاں رکھے گئے پھولوں کے بہت سے گملے بھی توڑ دیے۔ دفتر استغاثہ کے مطابق اس مجرمانہ کارروائی کے مرتکب افراد نہ صرف درجنوں قبروں کی بےحرمتی اور مادی نقصانات کا باعث بنے بلکہ گرفتاری کی صورت میں انہیں وہاں دفن مسلمانوں کی ‘ابدی نیند میں خلل‘ کے لیے بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔جرمنی میں مسلمانوں کے زیر انتظام پہلا قبرستان حکام نے اس بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شواہد کے حامل افراد سے اِیزرلوہن پولیس یا ہاگن میں اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔سولہ وفاقی صوبوں پر مشتمل اور مجموعی طور پر تقریباﹰ 83 ملین کی آبادی والے ملک جرمنی کے مغرب میں واقع نارتھ رائن ویسٹ فلیا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے، جہاں تقریباﹰ 18 ملین باشندے رہتے ہیں۔ اس تناسب سے ملک میں دوسری سب سے بڑی مذہبی اقلیت کے طور پر آباد تقریباﹰ پانچ ملین مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اسی صوبے میں رہتی ہےجس قبرستان میں قبروں کی بےحرمتی کی گئی، وہاں اگلے روز مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک مذمتی تقریب بھی منعقد کی گئی جرمن وزیر زراعت کی طرف سے بھرپور مذمت اِیزرلوہن میں مسلمانوں کی قبروں کی بےحرمتی کے اس واقعے کی بہت سے جرمن سیاستدانوں کی طرف سے بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ موجودہ وفاقی مخلوط حکومت میں شامل گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر زراعت اور نسلی طور پر خود بھی ترک نژاد جرمن برادری سے تعلق رکھنے والے چَیم اوئزدیمیر نے قبروں کی بےحرمتی کے اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف ایک ‘بزدلانہ جرم‘ کا نام دیا ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر