امریکا میں ایک ساتھ 10 لاکھ کورونا کیسز رپورٹ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکا میں پہلی بار ایک ساتھ کورونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیر کے روز عالمی سطح پر سب سے زیادہ 10 لاکھ 17 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز سامنے آئے جن میں کچھ کیسز اومی کرون کے بھی ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو ٹیسٹ رپورٹ جاری نہ ہونے اور پیر کو تینوں دن کی ایک ساتھ رپورٹس آنے کی وجہ سے کیسز کی تعداد اتنی زیادہ ہوئی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما کی پہلی برفباری اور درجہ حرارت میں اضافے کے بعد وائرس بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں بھی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت مختلف اسپتالوں میں ایک لاکھ سے زیادہ مریض زیرعلاج ہیں۔اس سے قبل امریکا میں گزشتہ ہفتے کے دوران یومیہ 4 لاکھ 86 ہزار اوسط کیسز رپورٹ ہوئے مگر اب 7 روز کے دوران شرح دگنی سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب امریکا میں یکم دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1300 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی
متحدہ عرب امارات کا تحفظ اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا ناگزیر حصہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلری پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی: مریم نواز
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
بنوں میں تھانہ میریان کے قریب بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی
احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر