ہمارا احتساب ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم تو کہتے ہیں ہمارا احتساب ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ منی بجٹ صرف دو ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت پوری دنیا میں کم ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں 4 روپے بڑھ گیا، چھ ماہ پہلے بجٹ پیش کیا گیا اس کا جواب دینے کے لیے کوئی نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کہاں ہے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھوا دیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسے واقعات کبھی رونما نہیں ہوئے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں اسپیکر کو پارلیمانی روایات کا پتا ہی نہیں، وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بلا کر پوچھ لیں کہ اس حکومت نے کتنے قرضے لیے ہیں۔نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنے قرضے لیے گئے ہیں ان میں 50 فیصد اضافہ موجودہ حکومت کرچکی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب غیر قانونی طور پر بیٹھے ہوئے ہیں، نہ چیئرمین نیب کو شرم ہے نہ حکومت کو کوئی شرم ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر