روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو فیصلہ کن کارروائی کریں گے ٗ امریکی صدر جوبائیڈن نے یقین دہانی کرادی

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال کے دوران وعدہ کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو امریکا فیصلہ کن جواب دے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب وولودومیر زیلنسکی سے فون پر پھر بات چیت کی اور اس گفتگو کے دوران انہوں نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرائن کی آزادی کے لیے اپنی انتظامیہ کی حمایت کا اعادہ کیا۔وائٹ ہائوس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے اس فون کال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ صدر جو بائیڈن نے واضح کردیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن کے خلاف مزید حملے کیے تو امریکا اور اس کے اتحادی اور شراکت دار اس کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے یوکرائن کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکی عزم کا بھی اعادہ کیا۔واشنگٹن اور یورپی یونین نے ماسکو پر یوکرائن پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا۔ روسی افواج نے سن 2014 میں کرائمیا پر قبضہ کر لیا تھا اور تبھی سے وہ ملک کے مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر