ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، آزاد کشمیر میں بارش سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ کراچی میں بھی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور موسم ابر آلود ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات اور صبح ہونے والی بارش سے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی آگئی۔آزاد کشمیر میں وادی لیپہ سمیت بعض علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ برفباری کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا اور متعدد گاوٴں بجلی سے محروم ہوگئے۔ سوات ، کالام ، مالم جبہ ، مہوڈنڈ ، گبین جبہ سمیت خیبرپختون خواہ کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب اسکردو سمیت گلگلت بلتستان کے متعدد اضلاع میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ برفباری کے باعث بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، نظام زندگی بھی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر