ڈالرجلد5 روپے تک گرنے کا امکان ٗ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) عوام کے لئے خوش خبری ، ڈالر جلد5 روپے تک گرنے کا امکان، پرانے ڈالر کے کیش کا مسئلہ حل کئے جانے کی یقین دہانی ، وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پرانے ڈالرز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک محمد بوستان نے کہا ہےکہ اگر حکومت ہمارے دیرینہ مسائل حل کر دے تو ہم سالانہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ حکومت کوفراہم کر سکتے ہیں ،حکومت پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے تو عوام کے یہ کروڑوں ڈالر زتبدیل ہو کر بینک اکائونٹ میں ڈپازٹ ہو سکتے ہیں، افغانستان کو ایکسپورٹ کرنے والے ایکسپورٹر کو حکومت نے بینک کائونٹر پر کیش ڈالر جمع کرانے کی اجازت دی ہوئی ہے اُسے فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ اس سہولت کا بہت زیادہ غلط استعمال ہو رہا ہے، ملک بوستان نے تجویز دی کہ اگر حکومت آج ہی کمرشل بینکوں پر یہ پابندی عائد کر دے کہ وہ خریدے بغیر امپورٹر کو فارورد میں ڈالر زہر گز فروخت نہ کریں ،اگر یہ فیصلہ ہو جائے توبہت جلد ڈالر کم از کم 5 روپے تک گرسکتا ہے، یہ تجاویز ایسوسی ایشن نے کراچی میں وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا سے ملاقات میں پیش کیں ، ملاقات میں ایسوسی ایشن کے حاجی رمضان اور ناصر یوسف کے ساتھ زوم پر صدر شیخ الائودین اور وائس چیئرمین شیخ مرید بھی موجود تھے۔ ملک بوستان نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ جس طرح حکومت کمرشل بینکوں کو بیرون ممالک سے ورکر ریمیٹنس لانے پر فی ڈالر 6 روپے ری بیٹ دیتی ہے اسی طرح اگر ایکسچینج کمپنیوں کو بھی ری بیٹ دیا جائے تو ہم سالانہ 10 ارب ڈالر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ لیٹرملنے کے بعد وزیر اعظم کے سیکرٹری نے چیئرمین ملک بوستان سے رابطہ کر کے بتایا کہ آپ کا لیٹر وزیراعظم صاحب کو مل گیا ہے اُنہوں نے وزیر خزانہ اور گورنر صاحب کو کہا ہے کہ آپ سے میٹنگ کر کے ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل کو حل کیا جائے اور قابل تجاویز پر عمل کیا جائے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے اس سلسلے میں ہی یہ میٹنگ طلب کی تھی، اُنہوں نے ایکسچینج کمپنیوں کے ملک میں اربوں ڈالر انٹر بینک میں سرنڈر کرنے پر تعریف کی اور وعدہ کیا کہ حکومت جس طرح کمرشل بینکوں کو ملک میں ان ورڈ ریمیٹنس لانے پر Rebate دیتی ہے اسی ریشو سے ایکسچینج کمپنیوں کو بھی Rebate دیا جائیگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت ملک کو فار ن ایکسچینج کی شدید ضرورت ہے۔ ایکسچینج کمپنیاں زیادہ سے زیادہ فارن ایکسچینج حکومت کو فراہم کریں۔ملک بوستان کاکہناہےکہ اسٹیٹ بینک ہمیں 100 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ ایگریمنٹ کرنے کی اجازت دیں، اس وقت پبلک کے پاس گھروں اور لاکروں میں کروڑوں پرانے ڈالر جوکہ مورخہ2013سے پہلے جاری ہوئے ہیں پڑے ہوئے ہیں جو کہ کمرشل بینک نہ تو پبلک سے اور نہ ہی ایکسچینج کمپنیوں سے خرید رہے ہیں نہ ہی ڈالر اکائونٹ میں ڈیازٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پبلک بہت پریشان ہے ،اس تجویز کو وزیر خزانہ اور گورنر نے مثبت قرار دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو کہا ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دیں۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر