سوات، ایبٹ آباد، چترال اور مری میں شدید برفباری، کئی مقامات پر راستے بند

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) ایبٹ آباد، مری اور شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر شدید برفباری ٗ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، نتھیاگلی میں 2 انچ، کالام میں 6 انچ، مالم جبہ میں 2 انچ اور گلیات میں ایک سے ڈیڑھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اورکزئی اور وزیرستان کی طرح خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم کا صدر مقام پارا چنار برف باری کے حسین مناظر اور ہر طرف برف ہی برف کے خوبصورت نظاروں کے بعد مزید نکھر گیا ہے۔ برفباری کے بعد نوجوان خصوصاً سیاح میکے زیڑان، شلوزان، تری منگل، پاڑہ چمکنی اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں اور دلکش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر رہے ہیں۔ادھر برفباری کے باعث مری جانے والی سڑک مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہے جبکہ اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہو چکے ہیں۔برفباری شروع ہوتے ہی نوجوان طبقہ سیاحتی مقامات کا رخ کرکے فرصت کے لمحات برف سے ڈھکے حسین وادیوں میں گزارنے پہنچ گیا ہے، قبائلی باشندوں کا کہنا ہے کہ بہت مزہ آرہا ہے کیونکہ کافی عرصے بعد برف کو دیکھ رہے ہیں۔مزید بر آں بالائی علاقوں کی سیر کو گئے شہریوں نے بھی حکومت سے پاراچنار کے سیاحتی مقامات پر توجہ دینے اور اس کی خوبصورتی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر