غریب کیلئے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی، جہانگیر ترین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں غریب آدمی کا گزارہ کرنا مشکل ہوگیا، غریب کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے۔کراچی میں جہانگیر ترین نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ملاقات کے دوران ان کے والد کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لیے آیا تھا۔صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری بہت مشکل ہوچکی ہے، غریب آدمی کو فرق نہیں پڑتا کہ کہاں مہنگائی ہے اور کہاں نہیں ہے۔دوسری طرف جہانگیر ترین نے کراچی میں سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر فاروق ستار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر