ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا سیلاب، لاٹھی چارج سے سیاح کی آنکھ ضائع

مری(نیشنل ٹائمز): نئے سال کی خوشیاں منانے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا جب کہ سیاحوں کے ہجوم کو پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے اچانک لاٹھی چارج شروع کر دیا۔سال2022 کو خوش آمدیدکہنے اورنئے سال کی خوشیاں منانے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا اور مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی جن میں بڑی تعداد منچلوں کی تھی جو ہر سال کی طرح اس باربھی نئے سال کا جشن منانے مری پہنچے تھے۔نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پولیس کی 400 اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی نیو ائیر نائٹ کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں کے ہجوم کو پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے اچانک لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے سیاحوں میں شدید بھگڈر مچ گئی متعددسیاح گر کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ طور پر لاٹھی چارج کے دوران ایک سیاح اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا جس کو بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے زخمی سیاحوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری لایا گیا۔پولیس نے متعدد سیاحوں کو حراست میں بھی لے لیا، دھکم پیل سے کئی سیاح بے ہوش ہو گئے، بھگدڑ کے دوران متعدد سیاح قیمتی موبائل اور سامان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول، ایس پی صدرطارق، اے ایس پی مری احمد شاہ، ایس ایچ او مری راجہ رشید جی پی او کے آگے موجود تھے اور یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا ھے، یہ معلوم نہیں ہو سکا ھے جبکہ بازار چوکی کے انچارج سب انسپکٹر لیاقت لاٹھی چارج کرنے والے اہلکارووں کے ساتھ شامل تھے مری کی مختلف کاروباری سیاسی، سماجی اور شہری تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر