وزیر خارجہ کا سعودی سفیر سے ملاقات میں بے تکلفانہ انداز، سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاؤں کا رخ مہمان کی جانب کرنا مہمان کی توہین ہے، یہ انداز احترام کی نشاندہی نہیں کرتا، سعودی سفیر کے ساتھ بے تکلفانہ انداز سے بیٹھنے پر سعودی اور پاکستانی شہری ناخوش، سوشل میڈیا صارفین نے رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز اپنانے پر شاہ محمود قریشی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کے عمل کو ناپسندیدہ قرار دیدیا۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران بیٹھنے کا انداز سعودی شہریوں کو ایک آنکھ نہ بھایا، سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی وزیر خارجہ پر خوب برہمی کا اظہار کیا۔ایک سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بحیثیت سعودی یہ قبول نہیں کرتے کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے انداز سے سعودی سفیر کی بے ادبی کریں، پاکستانی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز اور مہمان کے چہرے کی طرف پاؤں رکھنا سعودی سفیر کی توہین ہے، یہ غیر معمولی ہے۔ایک اور سعودی شہری نے لکھا کہ میزبان شاہ محمود قریشی کے بیٹھنے کا طریقہ احترام کی نشاندہی نہیں کرتا، وہ سمجھتے ہیں کہ بعض لوگوں کو اہل عرب سے ایسے کورسز کی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں اخلاقیات اور مہمانوں کے ساتھ حسن سلوک سکھائیں جیسا کہ ان کے آباؤ اجداد کو اسلام اور اس کی تعلیمات سکھائی گئی تھیں۔ایک پاکستانی نے لکھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں شائستگی اور عاجزی ضروری ہے، شاہ محمود قریشی کو باڈی لینگویج میں عاجزی کا مظاہرہ کرنے میں بہتر نظر آنا چاہیے۔مہمان کے سامنے بیٹھنے کا یہ غیر شائستہ انداز ناقص تربیت کی نشاندہی کرتا ہے، اس سے قبل چینی وفد سے ملاقات میں بھی شاہ محمود قریشی کے بیٹھنے کا انداز توجہ کا مرکز بنا تھا اور سوشل میڈیا پر اس پر بھی خوب بحث بھی ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر