کراچی: طارق روڈ تجاوزات، 24 گھنٹوں میں انخلاء کا نوٹس

کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔اس سلسلے میں مسجد سے ملحق کلب، مدرسہ، دکانوں کے مالکان، کرایہ داروں اور رہائشی افراد کو 24 گھنٹوں میں انخلاء کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس قمر رضا جسکانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر خوشنود جاوید نے متعلقین کو عدالتی حکم پر 24 گھنٹوں میں پراپرٹی خالی کرنے کے نوٹس موصول کرا دیے ہیں۔— انسپکٹر خوشنود جاوید کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر متعلقین کے پاس جا کر نوٹس موصول کرائے اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس متعلقہ عمارت پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔’جنگ‘ کو موصول ہونے والی نوٹس کی کاپی پر 29 دسمبر کی تاریخ درج کی گئی ہے، جس کے تحت تمام قابضین آج جمعرات کی شام تک پراپرٹی خالی کرنے کے پابند ہیں۔پولیس کے مطابق جگہ خالی ہوتے ہی اس کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے طارق روڈ پر واقع پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کر کے پارک کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کو 1 ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر