نسلہ ٹاور کیس، کے ڈی اے کے ڈی جی سمیت 3 افراد گرفتار

سلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی کے نسلہ ٹاور کیس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آصف علی میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق اینٹی کرپشن ایسٹ نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف میمن کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائرکٹر لینڈ عاطف علی خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوریز شیخ فرید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔حکام کے مطابق ملزمان معطل تھے لیکن اس کے باوجود گلستان جوہر بلاک 2، 16 اور کورنگی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کے علاوہ وہ آصف علی میمن کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم وہ فرار ہوگئے، حکام کے مطابق ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے جس کے بعد پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر