شیخ رشید اور دوست محمد خان میں مقابلہ حسن کروایا جائے۔ وزیرِ مملکت علی محمد خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)شیخ رشید اور دوست محمد خان میں مقابلہ حسن کروایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت علی محمد خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور دوست محمد خان میں مقابلہ حسن کروانے کا مشورہ دے ڈالا جس کے بعد سینیٹ ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی بنچوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے وزیر داخلہ کے ایوان اور کمیٹیوں میں نہ آنے کے حوالے سے اپنی شکایات پیش کردیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر داخلہ کو سینیٹ اجلاس میں آنے اور سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی ۔اجلاس کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی شکل بھول گئے ہیں کیونکہ وہ ایوان میں نہیں آتے ہیں، ٹی وی پر روز بیٹھے ہوتے ہیں یہاں آنے میں کیا مسئلہ ہے، حکومتی سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ وزیر داخلہ سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بھی نہیں آتے ہیں انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ ایوان سمیت داخلہ کمیٹی میں بھی حاضری دیں جس پر چیرمین سینیٹ نے کہاکہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو چاہیے کہ وہ ایوان میں آئیں اور اپنا دیدار کرائیں، شیخ رشید پرانے پارلیمنٹرین ہیں اس کو ایوان کو ٹائم دینا چاہیے اور جواب دینا چاہیے تاکہ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔اس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید کو ایوان میں ضرور آنا چاہیے اور یہاں اراکین کے ساتھ مقابلہ حسن کیا جائے جس پر اراکین مسکراتے رہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر