بدبخت بیٹوں نے باپ کا سر کاٹ کر لاش سڑک کنارے پھینک دی

گجرات: (نیشنل ٹائمز)بدبخت اور سفاک بیٹوں نے باپ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔ گجرات کے علاقے کلیوال سیداں سے سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا اور لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہوگئے تھے، تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ 4 جون کو ایک شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، جسے بے دردی سے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی، مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہل خانہ غائب تھے، جس پر پولیس نے ان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔حکام نے بتایا کہ مقتول غلام سرور کے 2 بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کو قتل کیا، اور اس قدر بے دری سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کردیا، ملزمان کا کہنا تھا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔پولیس کے مطابق ملزمان مریدکے کے رہائشی ہیں، اور انہوں نے اپنے والد کا سر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں کلیوال سیداں میں پھینکی تھی، تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں، تاہم پولیس نے ملزمان غلام حیدر، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر