ایک ہفتے میں قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ایک ہفتے میں قومی سلامتی پالیسی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے ڈاکٹر معید یوسف نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں قومی سلامتی پالیسی کو پبلک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اس پر بحث ہو اور لوگ اپنی رائے کا اظہار کریں، قومی سلامتی پالیسی پر تمام سول اور عسکری ادارے اور وزارتیں متفق ہیں۔مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر ماہ قومی سلامتی پالیسی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری طرف وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کا محور پاکستان کے شہریوں کا معاشی تحفظ ہے، شہریوں کے معاشی تحفظ سے ملک کی سلامتی منسلک ہے۔اعلامیے کے مطابق پالیسی سازی کے عمل میں تمام متعلقہ وفاقی اداروں سے طویل مشاورت کی گئی۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر