عسکری پارک کراچی کو فوج سے لے کر کے ایم سی کے حوالے کرنے کا حکم

کراچی: (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے کراچی میں عسکری پارک کو فوج سے واپس لے کر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عسکری پارک کیس کی سماعت ہوئی۔ پاک فوج کی فائیو کور کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ 2001 میں پرویز مشرف دور میں سبزی منڈی کو منتقل کیا گیا، تو پارک بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نے وکیل سے کہا کہ آپ کو تو پورے پاکستان کی حفاظت کا کہا گیا ہے، آپ وہ کام کریں جو آئینی ہے، آپ کے ایم سی کو زمین واپس کریں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ وہاں آپ نے 88 دکانیں بنالیں، شادی ہالز چل رہے ہیں، اگر آپ سے حساب مانگ لیں تو پھر کیا کریں گے، آپ کے پارک میں جھولوں سے گر کر بچے مر چکے، آپ نے ایسے جھولے کیوں لگائے،شادی ہال بھی نوٹس کے بعد ختم کیا، اس سے پہلے کمرشل کام کر رہے تھے آپ وہاں۔جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ یہ سُبکی والی صورتحال ہے، اس معاملے کو طول نہ دیں، زمین واپس کردیں، فوج کا بڑا اونچا کام ہے، بڑا مقدس فریضہ ہے، ہر ادارے کا اپنا کام ہوتا ہے، ہم اپنے بچے جنگوں کے لیے فوج میں بھیجتے ہیں، تجارت کے لیے نہیں بھیجتے۔سپریم کورٹ نے عسکری پارک کو فائیو کور سے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے پارک سے تمام تر کمرشل کاروبار کے خاتمے کا بھی حکم دیا اور ہدایت کی کہ عسکری پارک میں دکانیں، شادی ہالز بند کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر