عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم، ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کی درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی درخواست نمٹاتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کلکٹر اسلام آباد کو عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ 19 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے تین ماہ میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست نمٹاتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 نومبر 2018ء کو عطاء الحق قاسمی کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی اور غیر قانونی تعیناتی کے ذمہ داروں سے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کی درخواست نمٹاتے ہوئے چیف کلکٹر اسلام آباد کو ریکوری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس فیصلہ کی روشنی میں عطاء الحق قاسمی کل رقم کا 50 فیصد، پرویز رشید اور اسحاق ڈار نے 20، 20 فیصد اور فواد حسن فواد نے 10 فیصد ادائیگی کرنا ہے۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت پی ٹی وی رقوم ریکور کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر