کراچی والوں کیلئے گرین بس سروس کا آج سے آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی والوں کے لئے گرین لائن بس سروس آج سے شروع کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر بس سروس کچھ گھنٹوں کے لئے چلے گی۔رپورٹس کے مطابق بس سروس ابتدائی طور پر صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی۔ اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی۔ترجمان سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق 10جنوری سے گرین بس آپریشن مکمل طور پر فعال اور اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں( ن) لیگ کی وفاقی حکومت نے کیا تھا۔ 26 فروری 2016 کو اس 17.8 کلومیٹر طویل سرجانی سے گرومندر تک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں رواں ماہ کی 10 تاریخ کو گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔اس منصوبے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان کے مطابق کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ 35.5 بلین روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق گرین لائن بسیں روزانہ 1 لاکھ 35 ہزار مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر