پٹرول سستا ہونے کی امید لگائی عوام کو یکم جنوری کو نئے سال کا تحفہ دینے کا عندیہ

لاہور د(نیشنل ٹائمز) پٹرول سستا ہونے کی امید لگائی عوام کو یکم جنوری کو نئے سال کا تحفہ دینے کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کے دوران یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق پہلی تاریخ کو پٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 5 روپے فی لیٹر پٹرول سستا کیا، جبکہ پٹرولیم لیوی بھی کم کردی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز قبل خام تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے بعد بھی مزمل اسلم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا گیا تھا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔جبکہ یاد رہے کہ 15 دسمبر کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خرشخبری سنائی تھی۔ حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 31 دسمبر تک کیلئے کیا گیا۔ تاہم دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالر کی سطح کو عبور کر گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر