تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیر توانائی حماد اظہر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) کراچی میں گیس کا بحران شدید صورت حال اختیار کر گیا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے وزیر توانائی حماد اظہر کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے بعد حکمران جماعت کے اپنے ہی اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاری سے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی شکور شاد نے وزیر توانائی حماد اظہر کو گیس بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے برطرفی کا مطالبہ کر ‏دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری گیس بحران پر قابو پانے پر زور بھی دیا ہے۔ رکن اسمبلی شکور شاد کا کہنا ہے کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی ناااہل ترین ہے، انہوں نے وزیر توانائی کے ساتھ ساتھ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ایک اور رکن قومی اسمبلی جمیل احمد خان نے بھی گیس بحران پر وفاقی وزیر توانائی ‏حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں گیس بحران کی بدترین صورت حال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ احتجاج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی پالیسیوں سے نالاں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس سے قبل رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے گیس بحران پر حماد اظہر کے رویے کو شرمناک قراردیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے حلقے این اے 247 کراچی میں گیس کی سپلائی بالکل نہیں ہے۔ آفتاب صدیقی نے خط میں لکھا کہ اکتوبر سے ہمارے ہاں گیس کا مسئلہ چل رہا ہے، جس پر آپ کو بارہا میسیج بھی کیے جا چکے لیکن آپ جواب نہیں دیتے، آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس بحران پر حکومتی اراکین نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا۔ اراکین نے شکوہ کیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے گھریلو اور صنعتی صارفین سب ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ شکوہ کرنے والوں میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل نکلے جو وزیر توانائی حماد اظہر کے رویے سے نالاں تھے۔گورنر سندھ نے وزیراعظم سے حماد اظہر کے روپے کی شکایت کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب! حماد اظہر صاحب ہمارا فون تک نہیں سنتے، وزیراعظم سے رابطہ کرنا آسان ہے تاہم حماد اظہر سے مشکل۔ جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ آپ کو ہر روز میسج کرتا ہوں، لگتا ہے آپ کسی غلط نمبر پر میسجز کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ گیس کی قلت ہے، کراچی میں گیس بحران سنگین ہے، گیس بحران کے حل کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں، حماد اظہر صاحب، سندھ کی انڈسٹری بھی سراپا احتجاج ہے، آپ اگر انہیں گیس نہیں دے سکتے تو کم از کم ان سے مل تو لیں۔ اس موقع پر ایک حکومتی رکن نے کہا کہ حماد صاحب پنجاب کی انڈسٹری سے بھی ملاقات کرلیں ان کا بھی یہی شکوہ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر