وفاقی وزیر شبلی فراز نے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیانے بھنگ کی کٹائی کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھنگ کی کاشت کے خلاف منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی۔ روات میں بھنگ کی کٹائی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیچ ہے، اس کے بیج کے پی، بلوچستان اور گلگت سے لئے تھے، 1 ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی، اور اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے، بھنگ پر یہ تاثر ہے کہ یہ غلط استعمال ہوتی ہے، جب کہ یہ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے، انڈسٹریل میں اس کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے، جو بھنگ سے پروڈیکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، جب 10 گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھ اکہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب اس کی پروڈکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے کہ امپورٹ ہوتا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پروجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے، پالیسی نہیں بنے گی قانون نہیں بنے گی تو انڈسٹری آگے نہیں جا سکتی، وزارت ایگریکلچر ، ایف بی آر، وزارت صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مل کر پالیسی بنائی ہے، ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے، بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے، ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے، منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر