فیصل واوڈا نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

ااسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں کی۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں نے کہا تھا ہم حتمی دلائل دے چکے، کیا آپ مزید دلائل یا دستاویزات دینا چاہتے ہیں؟قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج 30ویں پیشی ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال سے کمیشن تنبیہ کر رہا ہے، جو سوال پوچھے گئے ان کے جواب آجائیں، میرے اضافی دلائل نہیں ہیں۔سکندر سلطان راجا نے کہا کہ وہ جواب دیں نہ دیں، فیصلہ کرنا کمیشن کا کام ہے، یہ آخری بار ہے۔کمیشن فیصلہ کرے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت واوڈا کی دوہری شہریت تھی یا نہیں؟ وکیل درخواست گزارقادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، متعلقہ آر او کو کوئی سزا نہیں ہوئی، آر او نے فیصل واوڈا کو نااہل کرنے کے بجائے میرےکاغذات مسترد کر دیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے امریکی سفارت خانے کو نوٹس بھیجا تھا، انہوں نے کہا ہم افراد کو جواب نہیں دیتے، میں نے کہا تھا کہ ایکشن کمیشن ہی امریکی سفارت خانے سے پوچھ لے۔درخواست گزار کا کہنا تھا فیصل واوڈا نے غیرملکی پراپرٹی ظاہر کی ہے، آپ امریکی قونصل خانے سے فیصل واوڈا کی شہریت کی انکوائری کرائیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا دلائل مکمل ہو گئے، آج نئی بات کر رہے ہیں، قونصل خانہ الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں،کمیشن انہیں نہیں لکھ سکتا۔درخواست گزار کے وکیل آصف محمود نے کہا کہ ہم نے سارے تحریری جواب دے دیے ہیں، کمیشن فیصلہ کرے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا کی دوہری شہریت تھی یا نہیں؟قادر خان مندوخیل کا کہنا تھا فیصل واوڈا نے کاغزات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت دوہری شہریت چھپائی۔فیصل واوڈا کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار شہریت چھوڑنے کے سرٹیفیکٹ پر بھروسہ کر رہے ہیں، ہم نے بیان حلفی جمع کرایا ہے، شہریت سے متعلق دو سوالات ہیں، فیصل واوڈا ہمیشہ سے پاکستانی شہری ہیں اور انہوں نے پاکستانی شہریت کبھی نہیں چھوڑی۔وکیل بیرسٹر معید کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے کبھی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کیلئے اپلائی نہیں کیا، برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق فیصل واوڈا امریکا میں پیدا ہوئے، کاغذات نامزدگی میں لکھا کہ کبھی غیرملکی شہریت کے لیے اپلائی نہیں کیا، پیدائشی شہری ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ہمارے پاس کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں تھا: بیرسٹر معید ممبر کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل سے استفسار کیا کہ کب کینسل کیا پاسپورٹ، تاریخ تو بتائیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس میں تاریخ نہیں ہے۔بیرسٹر معید کا کہنا تھا جب آر او کے سامنے پیش ہوئے تو امریکی پاسپورٹ منسوخی کی دستاویزات جمع کرائی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے ہی غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ کرایا، آر او نے کہا میں نے منسوخ پاسپورٹ دیکھا ہے، ہمارے پاس اس دن کوئی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں تھا۔پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا تھا فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت کوئی جھوٹ نہیں بولا، فیصل واوڈا نے کبھی غیر ملکی پاسپورٹ نہیں چھپایا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر