گونگا بہرا پاکستانی نوجوان 7 سال بعد بھارتی جیل سے رہا، پاکستان پہنچ گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے گونگا، بہرا نوجوان سات سال بعد بھارت سے واپس پاکستان پہنچ گیا ،پاکستان نے خیرسگالی کے طور پر تین بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے ترجمان نے بتایا کہ وسیم تنویر نامی نوجوان کو 18 دسمبر کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے اس نوجوان کو بھارت سے واپس لانے کے لیے آواز اٹھائی تھی، 18 سالہ نوجوان وسیم تنویر کا تعلق بھمبر آزاد کشمیرسے ہے۔نوجوان کے خاندان کے مطابق وسیم تنویر سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے، یہ نومبر 2014ء میں غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کرگیا تھا۔پاکستانی ہائی کمیشن نیو دہلی اور ایدھی فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے اس نوجوان کی واپسی ممکن ہوسکی۔ وسیم تنویرکو نابالغ ہونے کی وجہ سے اصلاحی سینٹرمیں رکھا گیا تھا۔ وسیم تنویر کا خاندان سات سال بعد اپنے لخت جگر کی واپسی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا۔واضح رہے کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں آج بھی کئی ایسے پاکستانی قیدی ہیں جو اپنی سزائیں مکمل کرچکے ہیں مگر انہیں ابھی تک رہائی نہیں مل سکی۔دوسری جانب پاکستان نے پیر روز کے تین بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا،سزائیں مکمل کرنے والے بھارتی قیدیوں کو خیر سگالی طور پر رہا کیا گیا ہے، قیدیوں میں محمد غفران، ارمغان اور کلدیپ سنگھ شامل ہیں جنہیں واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف انڈیا کے حوالے کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر