پنجاب حکومت اسکول جانیوالے بچوں کو مفت دودھ فراہم کرے گی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام لانچ کردیا۔اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پرقابوپانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ تقریب سے راجہ یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر