الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی قبول کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی معافی کو قبول کرلیا۔الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وفاقی وزیر کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر کمیشن نے وزیر ریلوے سے سوال کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔’الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہا درست نہیں، اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ اور فواد چوہدری آئندہ محتاط رہیں۔واضح رہےکہ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔اس سے قبل فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر