پاکستان، ایران ترکی کے درمیان مال بردار ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایران کے دارالحکومت تہران اور ترکی کے دارالحکومت استنبول کے لیے مال بردار ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو ٹرین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ استنبول، تہران اسلام آباد مال بردار ٹرین کے آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔ٹرین 12 دنوں میں یک طرفہ سفر مکمل کرے گی اور اس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تہران، استنبول مال بردار ٹرین راولپنڈی، لاہور، سکھر سے ہوتے ہوئے جمعرات کو سیپ زنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین نوشکی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے زاہدان جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر