وزیر اعلیٰ KPK کا شکست پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کرائی جائیں گی، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان جلد وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی صوبے میں مئیر شپ کی ایک نشست بھی نہیں جیت سکی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی بلدیاتی انتخابات کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا کسی کے بارے میں ثبوت ملے تو کارروائی ہوگی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اتنی بری نہیں ہے، بعض اضلاع میں پارٹی امیدوار کے آزاد حیثیت میں کھڑے ہونے سے نقصان ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے چیئرمین تحصیل کونسلز کی نشستیں جیتی ہیں، بونیر سمیت مختلف اضلاع میں پارٹی امیدواروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر