شاہد خاقان نے حکومت اور نیب کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب اور حکومت کو چیلنج دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے، حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے، ہمت ہے تو اب کرپشن کے کیس بھیجیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیلی ویجز پر یہی نیب کا چیئرمین رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک 22 گریڈ کے افسر اس لیے پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ وہ کسی کے خلاف بیان نہیں دیتے، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے، ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج غریب پس کیوں رہے ہیں، کیا جواب یہ ہے کہ امریکا میں مہنگائی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو شکست فاش دی ہے، وہاں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی، چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر