نامور ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار

کراچی(نیشنل ٹائمز)ملک کےسب سے بڑے ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ برین ہیمرج کا شکار ہونے والے ڈاکٹر طاہر شمسی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کیا گیا۔ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز ڈاکٹرز کے آبزرویشن میں رہیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ کرونا کا علاج پلازمہ تھراپی سے کیا جائے۔جس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا باضابطہ اعلان کیا، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔ہیماٹالوجسٹ اور ٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر شمسی نے کورنا سے صحتیاب مریضوں سے پلازما عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلازما دینے والے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور پلازما لگنے سے 80 فیصد مریض صحتیاب ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر