این سی او سی کا اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): این سی او سی نے سردیوں کی چھٹیوں کو ری شیڈول کرتے ہوئے 3 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی اور دھند والے علاقوں کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ سال 3جنوری دی جائیں گی، وفاقی تعلیمی اداروں میں 3 سے 9 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، جب کہ دھند والے علاقوں میں چھٹیوں کا فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عملی طور پر یکم سے چھٹیاں شروع ہوجائیں گی۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے دنیا میں پھیل رہا ہے، اسی تناظر میں موسم سرما کی تعطیلات کو ری شیڈول کیا گیا ہے، تعطیلات ری شیڈول کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات کو کووڈ ویکسین لگانا ہے، اسکول کھلے رکھنے سے لاکھوں اسٹوڈنٹس کووڈ ویکسین سے مستفید ہو سکیں گے، والدین اپنے بچوں کو جلد از جلد کووڈ سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر