اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کل سے کراچی میں سردی بڑھ سکتی ہے، شہری گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس، لحاف، کمبل نکال لیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل سے سردی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ 16 دسمبر کے بعد سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس سے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔
کراچی میں کل سے سردی بڑھے گی



