بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے

کراچی(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے، سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔سیم چوئی ہوابازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر بھی ہیں، سیم چوئی کی بنائی گئی جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں۔ دنیا کی تمام جہاز ساز کمپنیاں اپنے نئے جہازوں کی جائزہ ویڈیوز کیلئے سیم چوئی کی خدمات لیتے ہیں کیونکہ سیم چوئی ائیرلائنز کی سروس پر گہری تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔ان کی پاکستان آمد کے حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیم چوئی پی آئی اے کی سروس اور شمالی علاقہ جات کی منظر کشی کریں گے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیم چوئی نے کہا کہ اب تک بہت ساری ائیرلائنز کو کور کیا ہے مگر اس صنعت کے ارتقاء میں پی آئی اے کا بہت اہم کردار ہے۔بلاگر سیم چوئی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں فضائی خدمات کے کردار کے حوالے سے ایک بہت دلچسپ کہانی ہے جس کو بیان کیا جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو سال بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں اور ہمیشہ سے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف رہا ہوں۔سیم چوئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر فرد ملتے ہی چائے اور کھانا کھلانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے جہاز پر سوار ہونے کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے آپ پاکستان آگئے ہیں۔سیم چوئی کو بچپن سے ہی ہوا بازی کا شوق تھا، وہ اپنی نو عمری میں ہی ایئر پورٹ جا کر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف دیکھا کرتے تھے جس سے ہوا بازی کا شوق پیدا ہوا۔سیم چوئی نے ہانگ کانگ کے کنگز کالج میں سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے اکنامکس اینڈ فنانس میں گریجویشن کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر