اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی ، پرواز حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی ۔کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطے کے بعد طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی ۔ایئرٹریفک کنٹرولر کے اجازت دینے کے بعد طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے کپتان نے حفاظتی اصولوں کے پیش نظر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔مسافروں کوپیش آنے والی دشواری پر معذرت خواہ ہیں۔ احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کہا جاسکتا تھا ترجمان عبداللہ خان نے کہا دوبارہ دیکھ بھال کے بعد جہاز منزل مقصود پر روانہ ہوگیا ہے اور 30۔7 پر کراچی پہنچے گا



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر